ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بھارتی ملٹری اور سول رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز اور فوجی طیاروں دونوں پر لاگو ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے اور اب اس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔