ویب ڈیسک :پروفیسر عظمیٰ مسعود کی تنصیف’ بس یہی داستان ہماری ہے‘ کی تقریب پذیرائی سینئر صحافی الطاف حسین قریشی کی زیر صدارت ہوئی
معروف مصنفہ اور ماہر تعلیم پروفیسر عظمیٰ مسعود کی تنصیف’ بس یہی داستان ہماری ہے‘ کی تقریب پذیرائی ماڈل ٹاؤن میں ہوئی ، تقریب کی صدارت الطاف حسین قریشی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عائشہ عظیم نے ادا کیے، مہمانانِ خصوصی میں حسین احمد شیرازی، جبکہ مقررین میں مسعود احمد چودھری، ڈاکٹرتسنیم مشتاق، پروفیسر نجمہ صدیق، پروفیسر ملھی، ڈاکٹر اشفاق ورک ، ڈاکٹرحمیرا ارشاد ، ڈاکٹر تقدس زہرا ، ڈاکٹر عالیہ فاروق، نسیم اختر، ڈاکٹر مریم رضا، ڈاکٹر عبیرہ اور علامہ عبدالستار عاصم تھے۔
مقررین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کتاب میں پروفیسر عظمیٰ مسعود نے زندگی کے سفر میں آنے والی درپیش مشکلات اور ان کے حل سمیت حیات کے متعلق پوشیدہ باتوں کی صحیح معنوں میں قلعی کھل کر رکھ دی ہے ۔ قارئین اپنی ذاتی زندگی میں بھی ان کے تجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں