ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں گوہر رشید کے ساتھ نکاح کی ویڈیو شیئر کردی

کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں گوہر رشید کے ساتھ نکاح کی ویڈیو شیئر کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کبریٰ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کبریٰ خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer