ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔
پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو فیلڈنگ کے دوران پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان انجرڈ ہوگئے۔
اوپننگ بیٹر فخر زمان گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
پاکستان ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور طیب حیدر شامل ہیں۔
ان کے علاوہ خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی حتمی الیون میں شامل ہیں۔