محمد اویس: اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر پر گالم گلوچ اور تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت معصومہ کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے، جو بنی گالہ کی رہائشی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں تاہم ملزمہ روپوش ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز تھانہ ویمن پولیس میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس نے بائیکیا رائیڈر پر حملہ اور گالم گلوچ کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔