شہباز علی:ہارس اینڈ کیٹل شو ،شیر پنجاب دنگل آج ریس کورس پارک میں ہوگا۔
لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دنگل کا اہتمام کیا جائے گا،صدر لاہور ریسلنگ مہر اکرم عرف کالا پہلوان نےانتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
شیر پنجاب دنگل کی بڑی کشتی میں طیب رضا اعوان ،اویس ٹائراں والا مد مقابل ہونگے،گلو بٹ کا مقابلہ مقصود جھلا سے جبکہ ہیرا بلوچ اور گونگا پہلوان مدمقابل ہوں گے۔صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر کالا پہلوان مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔
کالا پہلوان ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازیں گے،قومی ریسلنگ کوچ فریدعلی، لالہ شاہد پہلوان شاہد کھوئے والا ، عادل بٹ ، ببا پہلوان،مہر وقاص ، مہر شہزاد ،خلیفہ مٹھو، جہان خان بشیر بھولا بھالا معاونت کریں گے۔
مقابلوں میں شرکت کرنے والے پہلوانوں کی دستار بندی کی جائے گی۔،کالا پہلوان کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو میں دنگل کروانے پر وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں ۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App