فاران یامین: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک رکشہ سوار ملزم منشیات کی سپلائی کرنے جا رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم ملزم نے رکشہ چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے تعاقب کرکے ملزم سفیان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی توقیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم سے 60 کلو 760 گرام منشیات برآمد کی اور رکشہ بھی قبضہ میں لے لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزم شہر کے پوش ایریا سمیت مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا اور وہ اپنے ساتھی توقیر کے ساتھ مل کر منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔