سٹی42: بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر نہتے معصول شہریوں کو شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر شہید کیا۔
کوئٹہ سے فیصل آباد آنے والی مسافر بس جب بارکھان کے علاقہ رڑکن پہنچی تو بزدل بلوچ شر پسند دہشتگردوں نے بس کو ویان سڑک پر روک لیا۔ اسلھہ کے بل پر تما م نہتے مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے اور پنجابیوں کو الگ کر کے بس سے بیچے اتار لیا اور بے رحمی سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے بتایا ہے کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ک نے بتایا کہ مقتولوں کی لاشوں کو رکنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ اس سانحہ کی اطلاع ملنے کے بعد رکنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سانحہ کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پنجاب آ رہی مسافر بسوں اور نجی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر روک لیا ہے۔
بارکگان بس سانحہ کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دہشتگرد نہتے مسافروں پر شب خون مار کر فرار ہو چکے ہیں۔