امیر بالاج ٹیپو  کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی

امیر بالاج ٹیپو  کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ٹیپو ٹرکاں والا کے جواں سال بیٹے امیر بالاج ٹیپو  کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا۔  پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا تھا، جس سے معلوم ہوا کہ ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی۔ ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی۔ 

واضح رہے کہ ملزم مظفر حسین گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں 3بار امیربالاج  کے سامنے گیا، جس پر امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے اسے ہٹایا، جس کے بعد ملزم نے امیر بالاج پر فائرنگ شروع کردی، جس کے باعث گولیاں لگنے سے امیر بالاج جاں بحق ہوگئے۔ ملزم مظفر امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔