(ویب ڈیسک) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ الیکشن کمیشن کے رولز کی خلاف ورزی اور فوجداری ضابطہ کی خلاف ورزی پر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لیاقت چٹھہ نے ملک میں انتخابی عمل اور نتائج کے حوالے سے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے، پنجاب کی نگران کابینہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش لی تھی، مقدمہ انتخابات میں دھاندلی کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔