نمونیہ کے وار جاری، مزید ایک بچہ جاں بحق،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

نمونیہ کے وار جاری، مزید ایک بچہ جاں بحق،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 490 کیس رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 1 بچہ جاں بحق ہوگیا،لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 134کیسز رپورٹ ہوئے تاہم لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نمونیہ کے باعث کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔

لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 6324 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 29299 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال سے ابتک لاہور میں نمونیہ کے سبب 63 بچے جاں بحق جبکہ پنجاب میں 393 بچے نمونیہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔