باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، دو خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسلام آباد سے  لاہور جاتے ہوئے باراتیوں کی بس کلر کہار کے مقام پرگہری کھائی میں جا گری، 12 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد باراتیوں کی حالت تشویشناک  ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں گر گئی، مخالف سمت سے آنے والی 2کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی  بس کی زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 25افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

 ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ 3افراد تاحال بس میں پھنسے ہیں ،جنہیں بس کاٹ کر نکالا جا رہا ہے ،موٹروے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے ۔