سٹی 42:شہر میں چھٹی کے روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، لیسکو کو دو سو پچاس میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے لوڈشیڈنگ ہوتی رہی جبکہ تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب دو ہزار دو سو تین میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی ایک ہزار نو سو پچاس میگاواٹ ہے، اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، دوسری جانب تعمیراتی کام کی وجہ سے کمپنی کے گرڈ سٹیشنز کو پانچ گھنٹے تک بند کیا گیاجس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کیپشن: Load shedding,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App