کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، کے پی او کے اطراف کی جیو فینسنگ کے ذریعے تحقیقات شروع کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا، تمام نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں، بند نمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے۔واضح رہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

پانچ رکنی کمیٹی کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات اور تفتیش کرے گی جبکہ کمیٹی کے چیئرمین معاملے کی تحقیقات میں تعاون کیلئے مزید ممبرز کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ 17 فروری کی شام شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حملے میں3 سکیورٹی اہلکار اور   پولیس کا خاکروب بھی شہید ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer