ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بعد سکولوں میں ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

کورونا کے بعد سکولوں میں ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) موسمیاتی تبدیلی کے باعث سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوکل پرسنز کو انسداد ڈینگی ایکٹیویٹیز تیز کرنے کی ہدایت کردی، فوکل پرسنز کو ہفتہ روزہ کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

  موسمیاتی تبدیلی کے بعد سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن  نے فوکل پرسنز کو انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فوکل پرسنز کو روزانہ سکولوں میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے 30 تصاویر بھجوانے کا حکم دیا گیا۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں ڈینگی فوکل پرسنز کو ہفتہ روزہ کارکردگی پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت  کردی ہے، ایکٹیویٹیز مکمل کرنے پر ہفتہ کے آخر میں اتھارٹی کارکردگی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی جبکہ ناقص کارکردگی پر فوکل پرسنز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار ،سر درد ،متلی ،جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں ۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer