اداکارہ زارا نور نے مزاح سے بھرپور فلم سائن کرلی

اداکارہ زارا نور نے مزاح سے بھرپور فلم سائن کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ہدایت کار فہیم برنی کی مزاح سے بھرپور نئی فلم سائن کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار و پروڈیوسر فہیم برنی نے کھیل پر مبنی اپنی نئی فلم میں زارا نور عباس کو کاسٹ کرلیا ہے ۔ ہدایت کار فہیم برنی کے مطابق یہ فلم مزاح سے بھرپور ہوگی جبکہ فلم کی کہانی محبت ، خاندانی رشتے ، دوستی اور تفریح کے گرد گھومتی ہے ، زارا عباس میں وہ تمام صلاحیتں موجود ہیں جس کی فلم کے کردار میں ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلمی شائقین کو مکمل مزاح سے بھرپور فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ زارا عباس نے گزشتہ برس دو فلموں میں کام کیا تھا جس میں پرے ہٹ لو اور چھلاوہ شامل ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔