پنجاب حکومت نے غریب عوام پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی

پنجاب حکومت نے غریب عوام پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) مہنگائی سے تنگ عوام ہوجائیں تیار، ٹیکسوں میں مزید اضافے کا امکان، ٹریفک چالان، پراپرٹی ٹیکس اور روٹ پرمٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

پنجاب حکومت اہداف کو مکمل کرنے کیلئے ابتدائی طور ٹیکس بڑھانے اور نئے ٹیکسز لگانے پرغور کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹیکس ریفارمز کے 15 رکنی کیبنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی ٹیکسز میں اضافے اور ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ ٹریفک چالان میں اضافے، پراپرٹی ٹیکس، ٹرانسپورٹ اور روٹ پرمٹ ٹیکس میں بھی اضافہ پر کمیٹی سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ عوام کو دی جانے والی سالانہ سبسیڈیز کا جائزہ لے کر ان کوختم کرنے یا جاری رکھنے کے بارے میں بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

ٹیکس ریفارمز کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی میں فنانس،ریونیو اور ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن، ہیلتھ، سکولز ایجوکیشن، انہار اور ایم پی ڈی ڈی کے وزراء ہوں گے۔ جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری لاء بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سیکرٹری لوکل باڈیز،سیکرٹری ایکسائز،چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور لمز یونیورسٹی سے ڈاکٹرعلی چیمہ کو بھی شامل کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer