(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر میں سفید شیروں کا نام رکھنے کی تقریب، اکیڈیمہ دی ایور روز کے ننھے طلبا نے شیروں کے جوڑے کا نام رکھا۔
ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں ہونے والی تقریب میں سکول کے بچوں نے شیر کا نام ڈینی اور شیرنی کا نام عینی رکھا, اس موقع پر لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ اورویٹنری آفیسر ڈاکٹر رضوان نے شرکت کی، سفید شیر اکتوبر دو ہزار سترہ میں چڑیا گھر میں لائے گئے تھے۔
سکول پرنسپل عائشہ ثاقب کا کہنا تھا بچوں کو جانوروں سے مانوس کرنے لیے اس طرح کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
تقریب میں بچوں کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئےاور کیک بھی کاٹا گیا۔