پرائیویٹ کیبل آپریٹرز کو کنکشن دینے سے روکنے کی حکمت عملی تشکیل

پرائیویٹ کیبل آپریٹرز کو کنکشن دینے سے روکنے کی حکمت عملی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:والڈ سٹی اتھارٹی نے چوک پرانی کوٹوالی تا سنہری مسجد پرائیویٹ کیبل آپریٹرز کو تاروں کے ذریعے کیبل کنکشن دینے سے روکنے کی حکمت عملی تشکیل دے دی۔ تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کے پیش نظر تمام کیبل وائرز کی ترسیل انڈرگراؤنڈ کی جائیں گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور والڈ سٹی کے علاقے چوک پرانی کوٹوالی تا سنہری مسجد براستہ ڈبی بازار کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے لیے صوبائی ترقیاتی بورڈ نے 51 کروڑ 42 لاکھ کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت علاقے میں آنے والی خستہ حال تاریخی عمارتوں کی مرمت، سیوریج ، واٹر سپلائی، پائپ لائن اور فٹ پاتھوں کی مرمت سمیت دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے مذکور علاقے میں پرائیویٹ کیبل آپریٹرز کو تاروں کے ذریعے کیبل کنکشن دینے سے روکنے کی حکمت عملی بھی تشکیل دے دی ہے۔ پرانی عمارات کی خوبصورتی کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے کسی پرائیویٹ کیبل آپریٹرز کو انڈر گراؤنڈ کے علاوہ کیبل تار لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔علاقے میں تمام تر کیبلز کی ترسیل والڈ سٹی زیر زمین کرانے کا پابند ہو گا۔

پرائیویٹ کیبل آپریٹرز زیر زمین کیبل کی فراہمی کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کو فیس دینے کے پابند ہونگے۔ مذکورہ علاقے کی تعمیر و مرمت کے بعد کوئی بھی رہائشی کسی بھی عمارت میں اپنی مرضی سے تعمیر نہیں کر سکے گا۔تاریخی عمارات کی مرمت کے بعد ان عمارتوں کی حفاظت کا ذمہ والڈ سٹی کے سر ہو گا۔ چوک کوٹوالی تا سنہری مسجد براستہ ڈبی بازار کسی بھی تاریخی عمارت میں کسی قسم کی تعمیر سے قبل والڈ سٹی اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔