ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردوں کیخلاف جرات مندانہ کارروائی، صدرِ مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

دہشت گردوں کیخلاف جرات مندانہ کارروائی، صدرِ مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت اور بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

صدرِ مملکت نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کو سلام، اہلِ خانہ سے تعزیت کیا۔ صدر نے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

صدرِ مملکت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

صدرِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی طرف سے بھارتی سرپرستی میں خارجی دھشتگردوں کی مسلسل  اعانت کی مذمت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کے عزم کا اعادہ کیا۔