ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادکشمیر؛ مکان میں آگ لگ گئی

آزادکشمیر؛ مکان میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں ایک مکان کو آگ لگ گئی، گھر کے ساتھ  موجود ہائی سکول کو آگ لگنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

ہٹیاں بالا کے گاؤں سینا دامن کے محلے میں رہائشی مکان میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت میں اضافے سے ساتھ والے مکانوں کو کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، جبکہ گھر سے منسلک ہائی سکول سینا دامن کو بھی آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ 

مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریسکو1122 علاقہ دور ہونے کی وجہ سے ابھی تک موقع پر نہ پہنچ سکی۔