سٹی 42 : ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران انتقال کر گئیں۔
شمائلہ عمران فاروق لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، وہ گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔
ڈاکٹر عمران فاروق کی وفات کے بعد شمائلہ عمران اپنے دو بیٹوں عالی شان اور وجدان کے ہمراہ لندن میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔
