ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز کا پہلا ڈیوٹی روسٹر جاری، تعطیلات کی تاریخ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز کا پہلا ڈیوٹی روسٹر جاری، تعطیلات کی تاریخ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ججز کا پہلا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے تین ڈویژن بنچز اور 6 سنگل بنچز دستیاب ہوں گے، جبکہ سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ایک بار پھر ختم کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ بھی سامنے آگئی ۔ 

ججز ڈیوٹی روسٹر  کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا خصوصی ڈویژن بنچ آئندہ ہفتے بھی برقرار رہے گا۔ اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت کا بنچ صرف ٹیکس مقدمات کی سماعت کرے گا۔ تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ڈیوٹی روسٹر 22 اور 23 دسمبر کیلئے جاری کیا گیا، 24 دسمبر سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوں گی۔