سٹی 42 : ایران اور عراق زائرین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔
زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کمپنیوں کی رجسڑیشن مکمل کرلی گئی، رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری بھی کردی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق مقدس مقامات کی زیارت اب مزید محفوظ اور آسان ہو گی۔ حکومت کی جانب سے جنوری 2026سے جدید ،مربوط نظام کا آغاز کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائرین صرف رجسٹرڈ آرگنائزرز کے ساتھ بکنگ کروائیں۔