ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ میں کنٹریکٹ معاونین کی اچانک برطرفی، 80 ملازمین فارغ

لاہور بورڈ میں کنٹریکٹ معاونین کی اچانک برطرفی، 80 ملازمین فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے 80 کنٹریکٹ معاونین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق معاونین کو امتحانی پیپروں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے عارضی بنیادوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مطلوبہ کام مکمل ہوا، کنٹریکٹ کی مدت کے مطابق معاونین کو فارغ کر دیا گیا۔

لاہور بورڈ حکام کے مطابق اس وقت بورڈ کے پاس مجموعی طور پر 350 معاونین موجود ہیں جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی صرف 6 ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔ تاہم اچانک برطرفی پر متاثرہ معاونین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مالی مشکلات کا باعث قرار دیا ہے۔