ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں عدالت نے نامزد ملزمان فلک جاوید، عتیق ریاض اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

ملزمان پر صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جسے نیشنل کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مکمل تحقیقات کے بعد ضلع کچہری میں چالان جمع کروا دیا تھا۔

 مقدمے کی آئندہ سماعت میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور عدالت کی کارروائی جاری رہے گی۔