ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 25فیصد اضافہ

رواں سال گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 25فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب میں رواں سال گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 25فیصد اضافہ، رواں سال گزشتہ سال کی نسبت پونے4لاکھ اضافی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 

اعدادوشمار کے مطابق رجسٹرڈگاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی تعداد2کروڑ60لاکھ سے تجاوز کرگئی، گزشتہ سال 10لاکھ 8ہزار گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں،رواں سال رجسٹرڈ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی تعداد بڑھ کر13لاکھ83ہزار پر پہنچ گئی۔ 

موٹرسائیکلیں سوا 12 لاکھ رجسٹرڈ ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3لاکھ اضافی ہیں، کاروں کی رجسٹریشن1لاکھ8 ہزار جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 31ہزار زائد رجسٹرڈ ہوئیں۔

رکشےساڑھے 12ہزار،پک اپ وین4ہزار،ٹریکٹر21ہزار رجسٹرڈ ہوئے، ڈبل کییبن وینز 2100،بسز1933جبکہ 1400ٹرک رجسٹرڈ ،محکمہ ایکسائز کوگزشتہ سال کی نسبت رجسٹریشن کی مدمیں 2ارب اضافی وصول ہوئے۔