ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ہربنس پورہ میں 16سالہ لڑکے کی موت، 3 ملزمان گرفتار دیگر کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

لاہور: ہربنس پورہ میں 16سالہ لڑکے کی موت، 3 ملزمان گرفتار دیگر کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:لاہور ہربنس پورہ میں طلبہ کے جھگڑے میں 16سالہ لڑے کی موت، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہربنس پورہ، میں اکیڈمی کے باہر طالب علموں کے لڑائی جھگڑے پر 16 سالہ طالب علم عبداللہ کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، ایس پی کینٹ، ایس ڈی پی او باغبانپورہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران کی برق رفتار کاروائی، 03 ملزمان عمر، علی، انشال گرفتار، بند حوالات کردیا۔

زخمی عبداللہ کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا، پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکٹھے، لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

ایس پی کینت اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مقتول کے چچا حاجی عبید کی مدعیت میں نامزد ملزم سعد، عمر، علی، انشال وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ 

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔