ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی پی میں غیر معیاری ، سست روی سے کام کرنیوالوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

پی ڈی پی میں غیر معیاری ، سست روی سے کام کرنیوالوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی، پی ڈی پی میں غیر معیاری ، سست روی سے کام کرنیوالوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ 

گجرات، سرگودھا، ڈی جی خان، جھنگ ، جہلم میں ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر اجلاس، پانچوں اضلاع کے ایم ڈی واساز نے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ 

سیکرٹری ہاؤسنگ کی کام کا آغاز نہ کروانے والے کنٹریکٹرز کی سخت تنبیہ اور واررننگ، تمام اضلاع میں معیاری اور برق رفتار کام مکمل کرنے کے احکامات۔ 

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کا معیار اور رفتار پر مقابلہ ہے،اچھا کام کرنے والے کنٹریکٹرز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ 

کنسٹرکشن سائٹ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،تمام عملہ اور سائٹ افسران سیفٹی پروٹوکولز یقینی بنائیں گے۔