ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکومت نے ریاض کے شہریوں کو خوشخبری سناد ی

 سعودی حکومت نے ریاض کے شہریوں کو خوشخبری سناد ی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائش کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک بڑا اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔ رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے ذریعے شہریوں کو رہائشی پلاٹس مارکیٹ ریٹ سے 84 فیصد تک کم قیمت پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ بیلنس پلیٹ فارم کے تحت الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار سے زائد پلاٹس مختص کیے گئے، جن کی قیمت صرف 1500 سعودی ریال فی مربع میٹر مقرر کی گئی ہے، جو ریاض کی اوسط قیمت سے بھی 50 فیصد کم ہے۔

یہ پلاٹس ریاض کے 8 مختلف علاقوں میں فراہم کیے گئے ہیں اور یہ منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد زمین اور کرایوں کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا اور عام شہری کے لیے گھر کا خواب پورا کرنا ہے۔

 حکومت آئندہ 5 برس میں ہر سال 10 ہزار سے 40 ہزار مکمل تیار شدہ رہائشی پلاٹس فراہم کرے گی، جبکہ قیاس آرائی روکنے کے لیے پلاٹس کی خرید و فروخت پر 10 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف گھروں کی دستیابی میں اضافہ کریں گے بلکہ ریاض میں معیارِ زندگی، معاشی استحکام اور شہری ترقی کو بھی فروغ دیں گے۔