ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

دبئی میں بارش کے سبب ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم نافذ کردیا گیا، اس حوالے سے نجی سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ صرف انتہائی ضروری عملہ دفاتر آئے گا جبنکہ دبئی کا گلوبل ولیج اور عین دبئی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور اسکائی ڈائیو دبئی کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

دبئی پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

موسم کے باعث دبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔