ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دھند  نے ہر منظر دھندلا دیا ، موٹرویز متعدد مقامات سے بند

 دھند  نے ہر منظر دھندلا دیا ، موٹرویز متعدد مقامات سے بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے  باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز متعدد مقامات سے بند کردی گئیں۔

 موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی اور صوابی سے برہان تک بند کر دی گئی، ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پورسے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی، موٹروے ایم 5 پرملتان سے روہڑی تک گاڑیوں کا مکمل داخلہ بند کر دیا گیا۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، گوجرانوالہ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی شدید دھند رہی، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔