خانیوال؛ لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل سوارفیملی کو ٹکر، حادثے میں نوبیاہتا دلہن جاں بحق

خانیوال؛ لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل سوارفیملی کو ٹکر، حادثے میں نوبیاہتا دلہن جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مشتاق بھوٹہ :  خانیوال لودھراں بائی پاس کے قریب لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل سوارفیملی کو ٹکر ، حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق لوڈر رکشے کی ٹکر سے سڑک کے درمیان گرنے والی نوبیاہتا دلہن کو ٹریلر نے کچل دیا۔ حادثے میں مقوفیہ کا شوہر محفوظ رہا۔  متوفیہ فوزیہ کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی۔ ورثا کے قانونی کارروائی سے انکار پر لاش ورثا کے حوالے کردی۔