سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی جمعیت علما اسلام میں شامل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شکارپور کے حلقہ این اے 198 شکار پور 1 سے 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ 

 ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب  کی لیڈرشپ میں ہماری کوشش ہوگی کے  عوام کی خدمت کریں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اسمبلیوں میں بیٹھ کر شکارپور کے عوام کی خدمت کی کوشش کریں گے , مولانہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ اگر سندھ میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی, ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ہروانے کی کوشش کی گئی تو پھر وزیراعلی اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے گا۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ آروز اور ڈی ار اوز جس طرح کے افسران لگائے جا رہے ہیں اللہ کرے کہ ان افسران کی موجودگی میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔  

راشد سومرو نے کہا کہ ہم لیکشن سے پہلے  یہ تاثر  نہیں دینا چاہتے کہ الیکشن کمیشن فریق ہے،  ہم اپ کو فریق نہیں سمجھتے لیکن آپ کے کردار سے آپ مشکوک ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن اپنا نیوٹرل کردار سندھ کے عوام کے سامنے رکھے۔

آج منگل کے روز جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی نے 2002، 2008 اور 2013 کے بعد 2018 میں بھی این اے 198 شکار پور ون سے الیکشن لڑا تھا۔ 2002 ار 2008 میں وہ پیپلز پارٹی کے آفتاب شعبان میرانی سے ہار گئے تھے تاہم 2013 میں وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے آفتاب شعبان میرانی کو شکست دے کر اسملبی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ 2018 میں انہوں نے پھر اسی نشست سے انتخاب لڑا تو پیپلز پارٹی کے عابد حسین بھگیو نے ساڑھے 64 ہزار ووٹ لے کر انہیں 15 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا تھا۔ sTi