8 فروری کو انتخابات ہوں گے ، سوا مہینے بعد میرا کردار ختم ہوجائے گا ؛انوار الحق کاکڑ

 8 فروری کو انتخابات ہوں گے ، سوا مہینے بعد میرا کردار ختم ہوجائے گا ؛انوار الحق کاکڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں، پاکستان میں معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا اور اس کا موثر انداز میں استعمال بے حد ضروری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات ہوں گے ، سوا مہینے بعد میرا کردار ختم ہوجائے گا اس کے بعد بھی ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ آنے والے دنوں میں مزید سیاسی استحکام آئے گا،نوکریاں بیچنے کا کام نہیں ہونے دیں گے۔ 
ٹی ٹی پی نے ملک میں تشدد کو فروغ دیا ، خود کش حملے اور لوگوں کو قتل کیا ، پاکستان کے آئین میں کوئی ملائشیا بنانے کی گنجائش نہیں ،گروہ ،مذہب ، نسل ، زبان کی بنیاد پر تشدد پر اتر آتے ہیں ،ان گروہوں کے پاس کبھی جواز ٹھیک ہوتا ہے کبھی نہیں ، مکران کوسٹل ہائے وے پر 15 لوگوں کو جلایا گیا تھا ، بچ جانے والے مزدورں کو تھانے میں تحفظ دیا مگر وہاں بھی حملہ ہوا ، تھانے میں پولیس اہلکاروں اور مزدورں کو شہید کردیا گیا ۔