ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

المناک بس حادثہ ، 8 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے

 المناک بس حادثہ ، 8 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راجن پور روڈ پر روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر المناک حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور روڈ پر روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی، حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer