ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی کاسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق انکشاف

pervaiz Elahi
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر کے عمران خان کو دے چکا ہوں مگر اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں چلتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ سولو فلائٹ نواز شریف بھی کرتے تھے سو فارغ ہو گئے، جنرل فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کراتے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا تھا، میں نے چار ماہ میں سب ٹھیک کیا ، ایک دن آرام نہیں کیا مگر اب اوپر سے ڈنڈا چل گیا تو چل گیا۔انہوں نے چوہدری شجاعت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ ان کے ساتھ ہی پڑھا۔

اپنے انٹرویو میں پرویز الہٰی نے نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ شہباز سے نواز شریف بہتر ہیں، نواز شریف اور مریم میں سیاست کو دور تک دیکھنے کی صلاحیت ہے اور اسی لیے ان کا احترام بھی کرتا ہوں۔