بارڈر ملٹری پولیس کیلئے نیا اور جدید اسلحہ خریدنے کی منظوری

بارڈر ملٹری پولیس کیلئے نیا اور جدید اسلحہ خریدنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارڈر ملٹری پولیس کیلئے نیا اور جدید اسلحہ خریدنے کی منظوری دیدی، بارڈر ملٹری پولیس کیلئے سات کروڑ روپے مالیت سے نیا اسلحہ خریدا جائے گا۔

بارڈر ملٹری پولیس کیلئے جدید اسلحہ خریدنے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر اسلحہ خریدنے کی منظوری دی ہے، دستاویزات کے مطابق ایک نائٹ ویژن دوربین پنجاب حکومت دس لاکھ روپے میں خریدے گی، 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت سے بی ایم پی کیلئے200 بلٹ پروف ویسٹ بھی خریدی جائیں گی، ایک کروڑ32 لاکھ روپےمالیت سے 400 بلٹ پروف ہیلمٹ بھی خریدےجائیں گے۔

بی ایم پی کیلئے 12 لاکھ روپے مالیت کی 2 سنائپرگن خریدی جائیں گی، بی ایم پی کیلئے60 لاکھ روپے مالیت سے 150 چائینی ایس ایم جی خریدی جائیں گی، 7 لاکھ روپےمالیت کے7 ایم ایم پسٹل اور چار لاکھ روپے مالیت کی دو تھری ایم جی خریدی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ  پنجاب نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے  کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کیلئے مختص اراضی کی منتقلی کیلئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 30 سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا، ماضی کی حکومتوں نے لاہور شہر  کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے، ہر شہری کو ہیلتھ کوریج مہیا کرنا ہمارا عزم ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer