ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بسنت پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
کیپشن: City42 - Punjab Assembly, Basant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے بسنت پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے. سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2005میں بسنت پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔ پنجاب حکومت نے2009 میں بسنت کیخلاف باقاعدہ قانون پاس کیا تھا۔ پتنگ بازی کی وجہ سےاب تک ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں 150 ویں نمبر پر ہے، حکومت بسنت منانے کی بجائے ملک کی معاشی صورتحال پر توجہ دے۔ حکومت نے اپنے طور پر بسنت منانے کا فیصلہ کر کے توہین عدالت کی ہے۔ بسنت اب کھیل نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بن چکی ہے لہذا یہ ایوان پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ بسنت پر پابندی برقرار رکھی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer