وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن ٹرین کے کیمپ آفس کا اچانک دورہ

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن ٹرین کے کیمپ آفس کا اچانک دورہ
کیپشن: CITY-SHARIF
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ترقیاتی کاموں اور دیگر انتظامات کا جائزہ، کہتے ہیں کہ اگر منفی سیاست نہ ہوتی تو 25 دسمبر کو اورنج ٹرین کا منصوبہ مکمل ہو نا تھا۔ پی ٹی آئی بتائے عوام دوست منصوبے سے دشمنی کیوں کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس پہنچے۔ تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلی کی زیر صدارت سائٹ آفس میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں تاخیر کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے پیچھے پی ٹی آئی نے چھپی دشمنی کی، ورنہ 25 دسمبر کو اورنج ٹرین نے اپنا جادو دکھانا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں جنگلا بس کہنے والے خود ایشن ڈویلپمنٹ بینک سے قرضہ لے کر میٹرو بس بنانے لگے ہیں۔ اگر اللہ نے اگلے الیکشن کے بعد موقع دیا تو پشاور میں میٹرو بس ہم بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ چیف جسٹس کے خیالات کو اہمیت دیتے ہیں۔ پی کے ایل آئی کے افتتاح کے بعد صحت کے معاملات میں بہتری ہو گی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔