الیکشن کمیشن کو 3 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کر لینی چاہیں: فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کو 3 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کر لینی چاہیں: فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف ایک لڑائی اداروں سے جبکہ دوسری اپنے بھائی شہباز شریف سے لڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ مخالف تحریک چلانے کا کہہ رہے ہیں۔

چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبہ پیپر مل کیس کو دوبارہ عدالت میں لے جانے کے لئے شاہ محمود قریشی کی صدارت میں 5 رکنی کمیٹی بنائی۔

فواد چوہدری نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لینا نہ بھولے،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ مخالف تحریک چلانے کا کہہ رہے ہیں اوروہ اس کی مخالفت کرے گے۔ فواد چوہدری نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 3 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کر لینی چاہیں۔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ نئی حلقہ بندیوں کے فوری بعد الیکشن کرائے جائیں۔ فواد چوہدری نے آرمی چیف کی سینٹ آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ فواد چوہدری نے طاہر القادری کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزیددیکھئے: