ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مذاکرات میں پیش رفت

اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مذاکرات میں پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد سینئر سٹاف ایسوسی ایشن نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت پر آج سول سیکرٹریٹ کے سامنے شیڈول احتجاج ملتوی کر دیا۔ کل رات اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے درمیان مذکرات ہوئے۔ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا۔ چیئرمین سینئر سٹاف ایسوسی ایشن حافظ عبدالناصر کا کہنا ہے کہ اگر آج مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو چار روز بعد احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپ گریڈیشن، اساتذہ کے خلاف جاری انکوائریاں رکوانے اور سکول کی حالت زار بہتر کرنے کے مطالبات پر سکول سربراہان نے احتجاج کرنا تھا۔