سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم ولد مرزوق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار اور موریطانیہ کے وزیر خارجہ میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ و کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔