ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ 

کانفرنس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات، اسٹریٹجک چوک پوائنٹس پر  سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہا میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

کانفرنس کے دوران خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی ۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔