سٹی 42: لاہور پریس کلب میں خواتین صحافیوں کے اعزاز میں جشنِ آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین جرنلسٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام پریس کلب کی نائب صدر ناصرہ عتیق کی جانب سے کیا گیا، جس میں خواتین صحافیوں سمیت نوبل جرنلسٹ ویمن گروپ کی عہدیداران اور ممبران بھی شریک ہوئیں۔
تقریب کے دوران خواتین صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
منتظمین کے مطابق تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین جرنلسٹس کی بڑی تعداد شریک ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔