طاہر جمیل : پٹواریوں کے بعد قانونگوؤں کے بھی تبادلے، 10 افسران کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں.
لاہور: پٹواریوں کے تبادلوں کے بعد محکمہ مال میں 10 قانونگوؤں کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ قانونگوؤں کو مختلف تحصیلوں اور حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق علی رضا کو شاہدرہ سے تحصیل رائیونڈ، ساجد علی بھنڈر کو نولکھا سے تحصیل واہگہ، رائے جاوید علی کو لاہور خاص سے نولکھا، تحصیل راوی، اور سخاوت علی کو ساندہ سے کاہنہ، تحصیل نشتر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ذوالفقار اختر کو کاہنہ سے ماڈل ٹاؤن، تحصیل ماڈل ٹاؤن، رشید مسیح کو ماڈل ٹاؤن سے ساندہ، تحصیل سٹی، محمد جاوید کو نواں کوٹ سے شاہدرہ، تحصیل راوی، اور ارشاد احمد کو کماہاں سے نواں کوٹ، تحصیل سٹی تعینات کیا گیا ہے۔
تقرری کے منتظر مدثر حسین کو لاہور خاص، تحصیل نشتر تعینات کر دیا گیا، جبکہ ندیم گجر کو فتح گڑھ سے جلو و بھسین، تحصیل واہگہ تعینات کیا گیا ہے۔
احکامات کے مطابق تمام تبادلوں اور تعیناتیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔