ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت، 4 زخمی؛ ڈرائیور کی درخواست ضمانت خارج

ٹریفک حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت، 4 زخمی؛ ڈرائیور کی درخواست ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد کو کچل کر ہلاک اور چار کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ڈرائیور کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے درخواست ضمانت ملزم کی جانب سے واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کی۔

جسٹس محمد امجد پرویز نے ملزم رانا محمد شفیق کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ لدھا، ضلع گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے۔دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اپریٍ۱ل 2026 سے جیل میں قید ہے اور ہلاک ہونے والے افراد سے اس کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ وکیل نے بتایا کہ ٹرک اور ایک گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے پاس ٹرک چلانے کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی جانب سے یکطرفہ سڑک کی خلاف ورزی کرنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوئے۔سرکاری وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف اسی نوعیت کے پہلے بھی دو مقدمات درج ہیں اور وہ عادی ملزم ہے، اس لیے کسی رعایت کا مستحق نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم رانا محمد شفیق کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

Ansa Awais

Content Writer