ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نظر انداز، سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخ نظر انداز، سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، دکانداروں نے سرکاری ریٹ نظر انداز کرتے ہوئے شہریوں سے من مانے دام وصول کرنا شروع کردیئے۔

مارکیٹ میں پیاز کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ 250 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹماٹر 220 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو، جبکہ لہسن 160 کے بجائے 250 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

ادرک کا سرکاری ریٹ 330 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو، جبکہ آلو 33 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

سبزیوں میں پھول گوبھی 160 کے بجائے 240 روپے، بھنڈی 160 کے بجائے 260 روپے اور بینگن 80 روپے کے سرکاری ریٹ کے مقابلے میں 180 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

پھل بھی سرکاری نرخ سے مہنگے
پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ ایرانی کھجور کا سرکاری ریٹ 460 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 700 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

اسی طرح چیکو 200 کے بجائے 350 روپے، گرما 185 کے بجائے 260 روپے، آم چونسہ 310 کے بجائے 450 روپے اور امرود 190 کے بجائے 300 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

ناشپاتی کا سرکاری ریٹ 265 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 400 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ گریپ فروٹ 25 روپے فی عدد کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 50 روپے فی عدد فروخت ہورہا ہے۔

کیلے کا سرکاری نرخ 210 روپے فی درجن بتایا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ 250 روپے فی درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔

سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں بڑے فرق کے باعث شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ پرائس کنٹرول اداروں سے منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔