ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکار کارتک آریان سے متعلق تشویشناک خبر

بالی وڈ اداکار کارتک آریان سے متعلق تشویشناک خبر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا  کے مطابق کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران  زخمی ہوئے، ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں سرجری کروانا پڑے گی۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں کے دوران پیش آیا، جب کارتک آریان ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کر رہے تھے۔ 

 پروڈکشن سے وابستہ ایک ذرائع کے مطابق چوٹ لگنے کے بعد کارتک آریان کو ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے کارتک آریان کے گھٹنے کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انہیں کئی دن آرام کرنا ہوگا۔