ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹھیکیدارکام ادھورا چھوڑ کر غائب ، شہری عدالت پہنچ گیا

Consumer Court Lahore, Construction work , Coty42 , Breaking News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ٹھیکیدار زیر تعمیر مکان کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ 
شہری نے کنزیومر کورٹ میں ٹھیکیدار سلطان احمد کیخلاف 25لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
کنزیومر کورٹ میں مصری شاہ کے رہنے والے محمد سلطان نے دعویٰ دائر کیا جس میں بتایا گیا کہ  انہوں نے پانچ مرلے  رقبہ پر  مکان کی تعمیر کیلئے سلطان احمد کو تمام تفاصیل طے کر کے ٹھیکہ دیا، تھا۔ چھ ماہ میں مکان کی تعمیر کا وعدہ کیا گیا مگر رقم لیکر ٹھیکیدار غائب ہو گیا۔ 
درخواست گزار کے وکیل کو یکم ستمبر کو ابتدائی بحث کیلئے نوٹس جاری ہوا ہے۔